ویب ڈیسک: پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکار بلال قریشی نےکہاہےکہ اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے،وہ کسی مذہبی بحث میں نہیں جانا چاہتے لیکن ہمارا ایک کلچر ہے جس پر نہ صرف چلنا بلکہ اس کا احترام بھی کرنا چاہیے کیونکہ ہمارے معاشرے میں ایسے لباس کو نامناسب سمجھا جاتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں بلال قریشی نےایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اوراپنےخیالات کااظہارکیا۔
اداکاربلال قریشی سےسوال وجواب کےدوران ان سے ایوارڈ شو میں اداکاراؤں کے لباس پر کیے جانے والے کمنٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
جس کےجواب میں بلال قریشی کاکہناتھا کہ ایوارڈ شو میں اداکارہ درفشاں سلیم کے لباس کو سراتے ہوئے سوشل میڈیا پر کمنٹ کیا تھا جو وائرل ہوا تھا۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ ایک خاتون مکمل لباس میں بہت خوبصورت لگتی ہے اور ان کی بیوی اداکارہ عروسہ اور بہن نے کبھی بھی اپنے جسم دکھانے والے لباس نہیں پہننے۔
بلال قریشی کاکہناتھاکہ اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے۔ وہ کسی مذہبی بحث میں نہیں جانا چاہتے لیکن ہمارا ایک کلچر ہے جس پر نہ صرف چلنا بلکہ اس کا احترام بھی کرنا چاہیے کیونکہ ہمارے معاشرے میں ایسے لباس کو نامناسب سمجھا جاتا ہے۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ میری ایک ساتھی اداکارہ نے نامناسب کپڑوں میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر کی جانے والی تنقید پر وہ کافی پریشان ہوئیں تو میں نے ان سے بھی یہی کہا کہ آپ کو یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہی نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ جہاں لوگ احمقانہ باتوں پر دوسروں پر تنقید کر سکتے ہیں تو آپ کا لباس تو واقعی ہی ہمارے ثقافتی اصولوں کے خلاف ہے تو اس پر تو لوگ لازمی تنقید کریں گے۔