فرحان سعیداورعروہ حسین کےہاں ننھی پری کی آمد

Jan 06, 2024 | 08:29 AM

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارفرحان سعیداوراداکارہ عروہ حسین کےہاں پہلی ننھی پری کی آمدہوئی ہے۔
اس جوڑےنےفوٹواینڈویڈیوایپ انسٹاگرام پراپنےاکاؤنٹ پرایک مشترکہ پوسٹ کےذریعےمداحوں کواپنی بیٹی کی پیدائش کااعلان کیا۔بچی کی پیدائش3 جنوری کو ہوئی تھی مگر اس کا اعلان5 جنوری کو کیا گیا۔
پوسٹ کے مطابق عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنی بیٹی کا نام جہان آرا سعید رکھا ہے۔
خیال رہے کہ اکتوبر2023 میں اس معروف جوڑی کی جانب سے پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا گیا تھا۔
دونوں کی جانب سے6 اکتوبر کو کی گئی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آج رات ہم 3 ہیں، ماشااللہ‘۔
واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2020 کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس پر براہ راست کوئی لب کشائی نہیں کی تھی۔
تاہم 2023 کی عیدالفطر پر جوڑے نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا۔

مزیدخبریں