ویب ڈیسک:دنیاکاسب سےبڑابحری جہازاپنےپہلےسفرپرروانہ ہونےکوتیارہےمگریہ کس ملک سےسفرکاآغازکریگا!
تفصیلات کےمطابق ٹائی ٹینک سے5گناہ بڑابحری جہازآئیکون آف دی سیزامریکی ریاست فلوریڈاکےشہرمیامی سے27جنوری کوپہلےسفرکاآغازکریگا۔
رائل کیریبین نامی کمپنی کا یہ بحری جہاز اپنےپہلےسفر سے قبل پورٹو ریکو کی بندرگاہ پونسائی پر لنگر انداز ہوا ہے جہاں پر اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
رائل کیریبین کے صدر اور چیف ایگزیکٹو مائیکل بیلے نے ایک فیس بک پوسٹ میں اس بارے میں بتایاکہ اگلے چند دن تک بحری جہاز کا معائنہ کیا جائے گا جبکہ عملے کے مزید افراد بھی اس پر سوار ہوں گے۔
اس بحری جہاز میں20 عرشے ہیں اور اس میں ایک وقت میں5610 مسافر اور عملے کے2350 افراد سفر کرسکیں گے۔
مائیکل بیلے کے مطابق آئیکون آف دی سیز9 جنوری کو میامی پہنچے گا اور اولین سفر کی تیاریاں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ یہ بحری جہاز27 نومبر 2023 کو فن لینڈ میں رائل کیریبین کے حوالے کیا گیا تھا۔اس بحری جہاز کی تعمیر900 دنوں میں مکمل ہوئی اور27 جنوری کو یہ میامی سے کیریبین کے لیے روانہ ہوگا۔
یہ 1198 فٹ بلند جہاز ہے جس کا وزن2 لاکھ50 ہزار800 ٹن ہے، اسی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ قرار دیا گیا ہے۔اس پر سفر کرنے والے افراد کو متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی۔
اس میں40 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ کمپنی کے مطابق اس میں بہت بڑا سوئمنگ پول بھی ہے جبکہ پہلی بار کسی جہاز میں واٹر پارک مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس میں6 واٹر سلائیڈز ہوں گی۔
اس جہاز میں مجموعی طور پر2805 کمرے موجود ہیں جن کو14 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اس کی سب سے سستی ٹکٹ بھی1820 ڈالرز کی ہے جس کے دوران ایک مسافر7 راتوں تک ایک عام کمرے میں قیام کرسکے گا۔اس بحری جہاز میں ایک آبشار بھی تعمیر کی گئی ہے اور مسافر آئس شوز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر کو رائل کیریبین نے اپنا آفیشل آئیکون قرار دیا ہے اور وہ جنوری میں اس بحری جہاز کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔
دنیاکاسب سےبڑابحری جہازکونسےملک سےپہلےسفرکاآغازکریگا!
Jan 06, 2024 | 07:35 AM