ویب ڈیسک:انڈر17اسنوکرچیمپئن شپ میں سندھ کےمحمدحسنین نےمیدان مارلیا۔
تفصیلات کےمطابق دوسری انڈر17اسنوکرچیمپئن شپ کےفائنل میں محمد حسنین نے پنجاب کے علیم اویس کو چار ایک کے فریم اسکور سے شکست دے دی۔
لاہور کے نیشنل کوچنگ سینٹر میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں حسنین اور علیم اویس کے درمیان مقابلہ تھا، جس میں حسنین نے علیم کو باآسانی ایک کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دے دی۔
فیصلہ کن معرکے سے قبل پہلے سیمی فائنل میں علیم اویس نے کے پی کے محمد انیس کو چار دو سے مات دی تھی جبکہ محمد حسنین نے محمد ساحل کو چار تین کے فریم اسکور سے شکست دی۔
واضح رہےایونٹ کے اختتام پرکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔