ایک نیوز:پنجاب سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں دھندکےڈیرے،موٹرویزپرٹریفک معطل کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں دھندکےڈیرے،حدنگاانتہائی کم ہونےپرموٹرویزکومختلف مقامات سےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق موٹروےایم ون کوپشاورسےاسلام آبادتک دھندکی وجہ سےبندکردیاگیا،ایم ٹوپرلاہورسےشیخوپورہ تک حدنگاانتہائی کم ہونےپرٹریفک معطل کردی گئی،ایم تھری فیض پورسےدرخانہ انٹرچینج تک گاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروےایم فورملتان سےپنڈی بھٹیاں تک دھند کےباعث بندکردگئی،ایم 14پرہکلہ سےفتح یارتک ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا،اسی طرح لاہورسیالکوٹ موٹروےپرحدنگاکم ہونےسےگاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا۔سوات ایکسپریس وےکرنل شیرخان سےچکدرہ تک دھندکی وجہ سےبندکردی گئی۔
سیدعمران احمدکےمطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
دوسری جانب لاہورشہرمیں دھندنےسب کچھ دھندلادیا،حدنگاہ چندمیٹرزرہ گئی۔