ڈی آئی خان:پولیس چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ ناکام،2اہلکارزخمی

ڈی آئی خان:پولیس چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ،2اہلکارزخمی
کیپشن: DI Khan: Terrorist attack on police check post, 2 personnel injured

ایک نیوز:ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پردہشتگردوں نےحملہ کردیا،فائرنگ کےتبادلےمیں دواہلکارزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ڈی آئی خان میں مغل کوٹ کے علاقہ دومند چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق دہشت گردوں کےحملےمیں دوپولیس اہلکارزخمی ہوگئے،زخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا،فائرنگ سےزخمی ہونےوالوں کی شناخت عالم اوراحسان کےنام سےہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق پولیس اوردہشت گردوں کےدرمیان تقریبا ًڈیڑھ گھنٹہ تک فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا،پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سےدہشت گردفرارہونےپرمجبورہوگئے۔