موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
کیپشن: موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

ایک نیوز :25 موٹرسائیکل سواروں کا گروہ سڑک کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق موٹرسائیکل سواروں کا گروپ 6 ممالک سے گزرتا ہوا حرمین شریفین پہنچے گا۔  قافلہ پاکستان سے ایران، عراق، کویت، اردن اور یو اے ای سے گزرتا ہوا سعودی عرب پہنچے گا، بائیکرز 14 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر طے کریں گے۔
دوران سفر بائیکرز پاکستان کی طرف امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام پہنچائیں گے۔


اس اہم سفر پر روانہ ہونے والے بائیکرز کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی قسمتی ہے کہ ایک مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں، یہ ان کے لیے ایک یادگار سفر ہوگا۔ انہیں مختلف ممالک کے کلچر، سیاحت اور اہم مقامات کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
بائیکرز کے مطابق اس طویل سفر سے متعلق انہوں نے مکمل اسٹڈی کی ہے، کس جگہ قیام ہوگا، سیکیورٹی انتظامات سمیت تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ دو بائیکر رحیم یارخان سے اس گروپ میں شامل ہوں گے۔