پی این ا ین:مہنگائی سے تنگ مشہور مصّور نے اصل نوٹوں پر اپنی تخلیقی صلاحیت کے ذریعے انوکھے انداز میں احتجاج کیا ہے۔
ارجنٹینا میں حالیہ برسوں میں نقدی رقم اتنی قدر کھو چکی ہے کہ ایک مشہور مقامی آرٹسٹ سرجیو گیلرمو ڈیاز کو لگتا ہے کہ انتہائی قیمتی نوٹوں پر پینٹنگ کرنا بھی سستا ہو گیا ہے۔سرجیو گیلرمو ڈیاز نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے قیمتی ترین نوٹ بھی استعمال کیے ہیں۔
اب ایک ڈالر 178 پیسو(ارجنٹینا کی کرنسی ) کے برابر ہے اور بلیک میں فروخت ہورہا ہے۔ ملک کی مقامی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے، جس کی وجہ سے ملک کی 40 فیصد آبادی غربت میں گھرچکی ہے۔
سرجیو گیلرمو ڈیاز کا کہنا ہے کہ آج کل میرے لیے یہاں ارجنٹائن میں سب سے بڑے ڈینومینیٹڈ بل پر صرف پینٹ کرنا سمجھ میں آتا ہےکیونکہ میں اس پر پینٹ کرکے، اسے بل کی اصل قیمت سے کہیں زیادہ میں بیچ سکتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیسوں کی قدر میں مسلسل ہونے والی کمی سے متعلق موضوعات کو نوٹوں پر پینٹ کیا ہے، اس نوٹوں میں امریکا کا ایک ڈالر کا بل بھی شامل ہے۔سرجیو گیلرمو ڈیاز بینک نوٹوں پر فٹبال اسٹار لیونل میسی کی ورلڈ کپ جیتنے سے لے کر گزشتہ برس پیسو کی قدر میں تیزی سے آنے والی کمی سے متعلق مختلف طنزیہ تصاویر کو پینٹ کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ان یہ پینٹنگز اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ مہنگائی کیسے بڑھ رہی ہے اور ہماری زندگیوں اور قوت خرید کو مکمل طور پر متاثر کرتی ہے، جس کی وجہ سے ہم سنگین بحران سے گزر رہے ہیں۔