صحیفہ جبار پاکستانی ڈراموں کے روایتی سکرپٹ سے تنگ آگئیں

صحیفہ جبار پاکستانی ڈراموں کے روایتی سکرپٹ سے تنگ آگئیں
کیپشن: Saheefa Jabbar was fed up with the traditional scripts of Pakistani dramas

ایک نیوز :پاکستانی  اداکارہ صحیفہ جبار نے سکرین سے دور رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  وہ روایتی قسم کے مصیبت میں گھری لڑکی یا ماں کا کردار ادا کرنے والے سکرپٹ سے تنگ آچکی ہیں۔

اداکارہ صحیفہ جبار نے پاکستانی معروف ڈرامہ سیریل  " تیری میری کہانی "،" بھول" اور" بیٹی" میں بہترین اداکاری کے جوہر دیکھائیں ہیں۔صحیفہ جبار خٹک  نےحال ہی میں  ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیا ۔ جہاں ان سے ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق پوچھا گیا ۔صحیفہ کا کہنا تھا کہ "انہیں ڈراموں میں روایتی قسم کے مصیبت میں گھری لڑکی یا ماں کے کردار کی پیشکش کی جا رہی تھی ۔ وہ ایک ہی قسم کے کردار اور سکرپٹ سے تنگ آچکی تھیں اسی لیے مزید کام کرنا چھوڑ ا ۔ وہ ڈھائی سال سے ٹیلی ویژن سکرین سے غائب ہیں" ۔انہوں نے کہا کہ "وہ مستقبل میں ڈراموں میں نظر نہیں آئیں گی جب تک انہیں کوئی اچھا سکرپٹ نہیں مل جاتا" ۔