وزیر اعظم شہباز شریف کی تعزیت کیلئے شہید آئی ایس آئی ڈائریکٹر نوید کے گھر آمد

وزیر اعظم شہباز شریف کی تعزیت کیلئے شہید آئی ایس آئی ڈائریکٹر نوید کے گھر آمد
کیپشن: Prime Minister Shahbaz Sharif visited the house of Shaheed ISI Director Naveed to condole

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کیلئے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پہنچ گئے، اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم نے نوید صادق کو ہلال شجاعت، انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا۔

 شہبازشریف کا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوید صادق اور ناصر عباس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ شہدا نے وطن عزیز کے تحفظ اور سلامتی کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، نوید صادق کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثالی خدمات دیں۔

واضح رہے کہ  خانیوال کے قریب فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ڈائریکٹر اور انسپکٹرشہید ہوگئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈائریکٹر اور 2 انسپکٹر خفیہ کارروائی کیلئے خانیوال پہنچے تھے اور بسم اللہ ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک شخص نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔واقعہ میں ایک سی ٹی ڈی انسپکٹر محفوظ رہا، وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مارے جانے والوں کی شناخت ڈائریکٹر سی ٹی ڈی نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے نام سے ہوئی۔