شاہ رخ کے بیٹے آریان اور نورا فتیحی  میں قربتیں بڑھنے لگیں

شاہ رخ کے بیٹے آریان اور نورا فتیحی  میں قربتیں بڑھنے لگیں
کیپشن: Shah Rukh's son Aryan and Nora Fatihi started getting close

ایک نیوز: بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی مشہور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی  دبئی کے معروف ہوٹل میں ڈیٹنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے جس کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی اور آریان خان کو دبئی کی ایک پارٹی میں ساتھ دیکھا گیا ہے اور دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ تصاویر سامنے آتے ہیں سوشل میڈیا صارفین اور فلمی مداحوں نے دونوں کے مبینہ تعلق پر بحث و مباحثہ شروع کردیا ہے۔

 صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نورا فتیحی اور آریان خان کے درمیان کچھ چل رہا ہے اور جلد اس کی خبر سامنے آئے گی۔

بعض صارفین نے صرف چند تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر دونوں کے درمیان ریلیشن شپ کو درست ماننے سے انکار کیا ہے۔