ایک نیوز :ایم ڈبلیو ایم نے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ،علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ ووٹ پی ٹی آئی کی امانت ہے، پاکستان کے عوام اس نظریے کیساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگوکی ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ملک کےاندر رجیم چینج کامنصوبہ بنایاگیاتھا، ہمیں دنیا کے کسی ملک کی غلامی قبول نہیں، ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہونی چاہیے، ہم اس بیانیےپر جان دےسکتے ہیں، ہمارےاختلافات لین دین کےمعاملےپرنہیں ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بینک اکاؤنٹس چیک کر لیں،ہم عمران خان کے نظریے کے ساتھ ہیں، پاکستان کے عوام اس نظریےکےساتھ کھڑےہیں، ہمارےمسائل ق لیگ کےساتھ تھےاورابھی بھی ہیں، ہمارے ساتھ تفریق کی جا رہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ تمام تحفظات عمران خان کےسامنےرکھےہیں، عمران خان نے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا ہے، ووٹ کا مسئلہ نہیں ہے،وہ عمران خان کی امانت ہے ۔