شہبازشریف نے زندگی بھرجھوٹ بولے،عمران خان سچالیڈر ہے،پرویزالٰہی

شہبازشریف نے زندگی بھرجھوٹ بولے،عمران خان سچالیڈر ہے،پرویزالٰہی
کیپشن: Shahbaz Sharif told lies throughout his life, Imran Khan is the true leader, Parvez Elahi

ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ   عمران خان سچا، کھرا آدمی ہے لیکن جہاں غلط بات ہو میں اس کا اظہار کر دیتا ہوں۔شہباز شریف نے زندگی میں جتنےجھوٹ بولے آپ کی سوچ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ   عمران خان مجھے ہمیشہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے۔ حکمران اگر بے ایمان ہو تو برکت ختم ہو جاتی ہے، یہ سارے ڈالر ادھر سے لے جاتے ہیں اور واپس اسحاق ڈالر لے کر آتے ہیں۔

پرویز الہٰی  کاکہنا تھا کہ عمران خان نہ ڈرنے نہ جھکنے نہ بکنے والے لیڈر ہیں۔ ن لیگ یہاں سے باہر ڈالر لے کر جاتی ہے اور وہاں سے اسحاق ’ ڈالر‘ لے آتی ہے۔ ن لیگ نے میرے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا کہ پیسے کہاں سے آئیں گے؟جہاں غلط بات ہو میں عمران خان کے سامنے اس کا اظہار کر دیتا ہوں، عمران خان میری بات مائنڈ نہیں کرتے کیونکہ بعد میں وہ درست نکل آتی ہے۔جو عمران خان نے فیصلے کیے تھے اس میں کوئی کمی نہیں تھی۔

پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ بی اے تک تعلیم مفت کا اعلان کر رکھا ہے۔ہمارا مقصد عام اور غریب آدمی کو ہر سہولت فراہم کرنا ہے۔ عمران خان نے سب سے زیادہ بہتر کام ہیلتھ سیکٹر میں کیا ہیلتھ کارڈ، احساس کارڈ ثبوت ہیں، وفاقی حکومت مہنگائی کا طوفان لے کر آئی جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گجرات اب ضلع نہیں رہا ڈویژن بنا دیا ہے۔ گجرات کو ایسا کردیں گے کہ کسی کو باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عزیز بھٹی اسپتال میں علاج کیلئے مہنگی مشینیں لگا رہے ہیں۔ لاہور کی طرح گجرات میں بھی ون ونڈو آپریشن ہوگا، منڈی بہاء الدین، حافظ آباد کو بھی ترقی دے رہے ہیں۔

پرویز الہٰی نے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کیلئے61 کروڑ دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ یونیورسٹی کے 158 طلباء و طالبات میں گولڈ میڈل، 2 ہزار طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔