ایک نیوز: 1968 کا آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم کے اداکاروں نے 55سال بعد فلم سازادارے پیرا ماؤنٹ پکچرز کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔
رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ 1968 کی فلم رومیو اینڈ جولیٹ کے ہیرو اور ہیروئن نے خود پر ایک عریاں منظر فلمائے جانے پر پیراماؤنٹ پکچرز کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ دائر کر دیا۔
نوعمر ہیرولیونارڈ وائٹنگ اور ہیروئن اولیویا ہسی، جو اس وقت 14 سال کے تھے جب انہیں فلم میں کاسٹ کیا گیا۔ مبینہ طور فلم ڈائریکٹر فرانکو زیفیریلی، جو 2019 میں انتقال کر گئے تھے۔ڈائریکٹر نے انہیں نازیبا مناظر ریکارڈ نہ کرانے کی یقین دہانی کے باوجود جنسی منظر ریکارڈ کرنے کی ترغیب دی
مقدمے میں ہالی ووڈ اسٹوڈیو پر دو نوجوان اداکاروں کا جنسی استحصال کرنے اور نوعمر بچوں کی عریاں تصاویر تقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔