شیخوپورہ،امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب جنریٹرگرنے سے1شخص زخمی

Jan 06, 2023 | 17:23 PM

ایک نیوز:شیخوپورہ میں امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب  ایک شخص پرجنریٹرگرنے سے متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب دکان پرکام کے دوران شہری پرجنریٹرگرگیا۔متاثرہ شخص کی شناخت حمزہ رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

 ترجمان ریسکیو کاکہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں ۔زخمی کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

مزیدخبریں