ریلوے پولیس کی کارروائی، ناراض ہوکر لاہور آنے والی لڑکی ورثاء کے حوالے

ریلوے پولیس کی کارروائی، ناراض ہوکر لاہور آنے والی لڑکی ورثاء کے حوالے

ایک نیوز: ریلوے پولیس نے بڑی کارروائی کر تے ہوئےگھر سے ناراض ہوکر لاہور آنے والی مانسہرہ کی رہائشی لڑکی کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی گھر والوں سے ناراض ہوکر مانسہرہ سے لاہور اسٹیشن آئی تھی۔ لیڈی کانسٹیبل روبینہ کی کوشش نے 18سالہ خدیجہ کو معاشرتی خطرات سے بچا لیا۔ لڑکی پریشانی کی حالت میں  لاہور اسٹیشن کے مین پورچ پر موجود تھی۔ لڑکی نے لیڈی کانسٹیبل کو بتایا کہ وہ پریشان ہے اور گھر واپس جانا چاہتی ہے۔

لڑکی کے بھائی سے موبائل فون پر رابطہ کیا گیا۔ بھائی ہیلپ ڈیسک لاہور آیااور اپنی بہن کو پہچان لیا۔ ریلویزپولیس نے مکمل تصدیق کرنے کے بعد لڑکی کو اس کے بھائی کے حوالے کر دیا۔ لڑکی کے بھائی نے لڑکی کو بحفاظت واپس کرنے پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-06/news-1673005835-7156.mp4