پھول نگر: سرکاری آٹے کو پرائیویٹ تھیلوں میں بھر کر بیچنے والی فیکٹریاں سیل

Jan 06, 2023 | 16:39 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پھول نگر میں محکمہ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فلور ملز پکڑی لی ہیں جس میں  پانچ ہزار سے زائد سرکاری آٹے کے بیگ برآمد ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پھول نگر کے نواحی علاقہ جمبر میں محکمہ خوراک قصور اور حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فلور ملز اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔  فلور ملز سے پانچ ہزار سے زائد سرکاری آٹے کے بیگ برآمد ہوئے ہیں۔  محکمہ اور پولیس نے فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔  اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر قصور حمزہ نور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سرکاری آٹا لاہور سے خرید کر فیکٹری میں اسے ریفائن کرتے اور  پرائیوٹ تھیلوں میں بھر کر آٹا کو خیبر پختونخواہ سمیت دیگر صوبوں میں مہنگے داموں فروخت کیا جارہا تھا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-06/news-1673005051-2725.mp4

غیر قانونی  فیکٹری میں موجود مشینری کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک مس نعیم افضل بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول حمزہ نور کی کاروائی کو خوب سراہا، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-06/news-1673005046-8311.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-06/news-1673005049-8764.mp4

مزیدخبریں