پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کی آریان خان کیساتھ تصویر وائرل

Jan 06, 2023 | 16:16 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سعدیہ خان کی شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعدیہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی آریان خان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر دبئی میں نیو ایئر نائٹ پر لی گئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر شیئرکی  گئی یہ تصویر جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، صارفین کی جانب سے اس تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یہاں تک کہ شاہ رخ خان اور آریان خان کے فین پیجز کی جانب سے بھی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعدیہ خان نے ممبئی کروز شِپ کیس میں آریان خان کی گرفتاری کے خلاف ان کے والد، اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا تھا۔

سعدیہ خان نے کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ گندی سیاست میں آریان کو گھسیٹا جارہا ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا تھاکہ بغیر کسی شواہد کے آریان کو جیل میں رکھنا سمجھ سے باہر ہے۔

مزیدخبریں