ایک نیوز : واٹس ایپ نے 2023 کا پہلا فیچر متعارف کرواتے ہوئے پراکسی سپورٹ متعارف کروا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے نئی اپ ڈیٹ کا اعلان 5 جنوری کی شب کیا گیا تھا جس کا مقصد صارفین ہر اس جگہ واٹس ایپ تک رسائی فراہم کرنا ہے جہاں ایپ کو بلاک کیا گیا ہو یا انٹرنیٹ سروس متاثر ہو۔اس کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر پراکسی کو ان ایبل کرنا ہوگا جس کے بعد دنیا بھر میں مختلف اداروں اور دیگر کی جانب سے قائم پراکسی سروسز کے ذریعے واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ پراکسی سپورٹ میں بھی میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔کمپنی کے مطابق میسجز پراکسی سرورز، واٹس ایپ یا میٹا سرورز میں کسی کو نظر نہیں آسکیں گے۔
واٹس ایپ نے ایک بلاگ میں بتایا کہ 2023 کے حوالے سے ہماری خواہش ہے کہ کسی بھی جگہ انٹرنیٹ کبھی بند نہ ہو۔ انٹرنیٹ سروسز کی بندش انسانی حقوق کے منافی ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حالات میں ہمارا نیا فیچر لوگوں کو محفوظ اور قابل اعتبار رابطے کرنے میں مدد فراہم کرسکے گا۔
We continue to fight for your right to communicate freely and privately.
— WhatsApp (@WhatsApp) January 5, 2023
Now, when connecting to WhatsApp directly is not possible, you can stay connected around the world through a server set up by volunteers and organizations dedicated to helping others communicate freely.
اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیےآپ کو پراکسی سروس کی ضرورت ہوگی اور کمپنی کے مطابق اس کے لیے سوشل میڈیا یا سرچ انجن سے سرچ کرکے قابل اعتبار ذرائع سے پراکسی سپورٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا کے آپشن پر کلک کرنے پر پراکسی سیٹنگز کا آپشن آئے گا وہاں آپ کے سامنے یوز پراکسی کا آپشن آجائے گا جو بائی ڈیفالٹ ٹرن آف ہوگا۔اسے کلک کرکے ٹرن آن کردیں جس کے بعد پراکسی ایڈریس کا اندراج کرکے سیو کرنا ہوگا۔
کمپنی کے مطابق اگر پراکسی استعمال کرنے پر واٹس ایپ میسجز ارسال نہ ہورہے ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پراکسی بلاک ہے۔