کمالیہ: دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرا گئی، ڈرائیور سمیت 4 زخمی

Jan 06, 2023 | 15:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کمالیہ میں شدید دھند کے باعث کماد سے لدی ٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے باعث ٹرین ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے علاقہ چک706 گ ب کے نزدیک کماد سے لدی ٹریکٹر ٹرالی ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث ٹرین سے ٹکرا گئی۔  ٹرین راوی ایکسپریس لاہور سے شور کوٹ کی طرف جا رہی تھی۔حادثے کے نتیجے ٹرین ڈرائیور اور عملے کے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔حادثے میں زخمی افراد کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثہ کے ٹریکٹر ڈرائیور موقع  سے فرار ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں