ایک نیوز: ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امتیاز حسین کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر/ ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزم شکایت کنندہ کو ہراساں بھی کر رہا تھا۔ ملزم کے موبائل فون کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔
ایک اور کارروائی میں مالی فراڈ میں ملوث ملزم فیاض احمد کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے فراڈ کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے بینک اکاونٹ سے 3 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔