مصباح الحق کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہونے پر ردعمل

مصباح الحق کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہونے پر ردعمل

ایک نیوز: سابق کپتان و کوچ مصباح الحق نے  ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ  ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی سے کھلاڑیوں کے لیے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے۔دوبارہ سے سارا سسٹم بنانا ڈیپارٹمنٹس کے لیے چیلنج ہوگا مگر وہ اس نبرد آزما ہوں گے ۔ہ تاثر غلط ہے کہ ڈیپارٹمنٹس تیار کھلاڑی لیتے تھے۔ ڈیپارٹمنٹس نے بہت سے باصلاحیت کھلاڑی تیار کئے ہیں۔ صرف سوئی ناردرن گیس نے اظہر علی، عمر اکمل، یاسر شاہ سمیت ان گنت کرکٹرز تیار کئے ۔