روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں، مصدق ملک

Jan 06, 2023 | 14:37 PM

ایک نیوز: روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاملے پر اہم حکومتی رکن نے عوام کو خوشخبری سنادی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے معاہدے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پوری کوشش کریں گے کہ ملکی مفاد میں معاملہ طے ہوجائے۔ 

سینئر لیگی رہنما نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ روس خام تیل میں باقی دنیا کے برابر یا اس سے بھی زیادہ رعایت دے گا، روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے۔ روس کے وزیرتوانائی کے ساتھ پورا وفد آرہا ہے۔ 

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ریفائنریز کے مالکان سے میٹنگ کے بعد روس کیساتھ بات کی تھی، ریفائنریز پر پالیسی  میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں، حکومت اس کا باقاعدہ آڈٹ کرے گی، ہماری ریفائنریز فرنس آئل زیادہ تیار کرتی ہیں، جس کی کہیں مارکیٹ نہیں، بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ریفائنریز تیس فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں ۔جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پیٹرول اور ڈیزل کی فینش پراڈکٹس زیادہ بنائیں گے۔ پریمیم نہ دینے سے پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم ہوگی۔

مزیدخبریں