تحصیل دار جہانیاں کا ریڈر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

تحصیل دار جہانیاں کا ریڈر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ایک نیوز: جہانیاں  میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کا مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارتے ہوئے ریڈر کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے پکڑ لیا۔ 

رپورٹ کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن  نے تحصیلدار جہانیاں کے ریڈر رضوان رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کے مطابق  اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سائے تلے سرعام رشوت وصول کی جارہی تھی۔ سرکل آفیسر رانا فاروق نے زاہد اقبال علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈ کیا۔ ریڈر رضوان نے مدعی حیدری علی سے نشان زدہ نوٹ پندرہ ہزار رشوت لیتے پکڑا اور مقدمہ درج ملزم حوالات بند کردیا گیا