ایک نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان خیبرپختونخوا کے محکمہ سماجی بہبود، نادرا اور این جی او ،دا ہوا لور کے تعاون سے اگلے ہفتے پشاور میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن شروع کرنے جا رہا ہے۔
تفصلات کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ الیکشنز ذوالفقار احمد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سوشل انکلوژن) عون احمد نقوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا اور فوکل پرسن شاہد خان اور محکمہ سماجی بہبود کی مہناز نے میٹنگ میں شرکت کی جہاں خورشید اور عائشہ نے دا ہوا لور کی نمائندگی کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن محکمہ سماجی بہبود پشاور کے دفتر میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر اگلے ہفتے سے شروع کی جائے گی۔
ذوالفقار احمد نے کمیونٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔