ایک نیوز: اساتذہ نے تبادلوں کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا شروع کردیا۔ محکمہ تعلیم کی ملی بھگت سے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ نے تبادلوں کے لیے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ استعمال کرنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز کی ملی بھگت سے جعلی نوٹیفکشین کا استعمال کیا جارہا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تبادلوں کے لیے کاغذات کی تصدیق کے وقت صرف منظور شدہ بورڈز کے سرٹیفیکٹ قبول کیے جائیں۔ کاغذات کی تصدیق ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت کریں۔