سلیمان اعوان: سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار پر قسمت کی دیوی مہربان، نیب نے دونوں انکوائریاں بند کرنے کی سفارش کردی۔
نیب لاہور کےنوٹ کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد عثمان بزدار کیخلاف انکوائری جاری نہیں رکھ سکتے، عثمان بزدار کیخلاف ناکافی شواہد ہیں، انکوائری بند کر دی جائے،
نیب لاہور کےنوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریجنل بورڈ میٹنگ میں سردار عثمان بزدار کیخلاف دونوں انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ریجنل بورڈ میٹنگ میں حتمی منظوری چیئرمین نیب سے لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،سردار عثمان بزدار کیخلاف نیب میں شراب لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کی جارہی تھی۔
نیب لاہور نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے قبل عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا،سردار عثمان بزدار آخری بلاوے پر پیش نہ ہوئے اور بعد ازاں قبل از گرفتاری ضمانت لے لی۔