ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کو ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کرنے پر طنزیہ جواب دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے لکھا کہ ’’ جے شاہ کا یکطرفہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ شیڈول کا اعلان کرنے پر شکریہ، خاص طور پر جس ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے۔ جب آپ اعلان کرہی رہے ہیں تو پاکستان سپر لیگ کا شیڈول بھی شیئر کردیتے، آپ کے اس عمل کو قابلِ ستائش تصور کیا جاتا ہے‘‘۔