کراچی: انجمن تاجران کے انتخابات پر سرے عام ہوائی فائرنگ

کراچی: انجمن تاجران کے انتخابات پر سرے عام ہوائی فائرنگ

ایک نیوز: اسلام آباد انجمن تاجران جی نائن کراچی کمپنی کے انتخابات کا قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جدید آتشی ہتھیار سے ہوائی فائرنگ  کی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق فاونڈر گروپ کی کامیابی پر  تاجروں کی جانب سے جدید آتشی ہتھیار سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔   کچھ ہی فاصلے پر پولیس اسٹیشن ہونے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی اور نا ہی تھانہ کراچی کمپنی پولیس تاحال فائرنگ کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کر سکی ۔ ملزمان رات گئے تک بھرے بازار میں  جدید آتشی ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے رہے۔ تاجروں کی جانب سے فائرنگ کرنے کی فوٹیجز سامنے آگئی ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-06/news-1672991794-6512.mp4