تربیتی طیارہ مندر سے ٹکرا کرتباہ ، پائلٹ ہلاک

Jan 06, 2023 | 12:38 PM

ایک نیوز : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے  ریوا میں دھند کے باعث  طیارہ مندر سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک، ٹرینی زخمی،امدادی ٹیم نے اسپتال منتقل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے پائلٹ کیپٹن ومل کمار ٹرینی سونو یادو کو تربیت دے رہے تھے۔ طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا، وہ عمری گاؤں کے قریب بنے مندر کی چوٹی سے ٹکرا گیا۔ طیارے میں موجود سینئر پائلٹ ویمل کمار اور ٹرینی پائلٹ سونو یادو کے شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو علاج کے لئے سنجے گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سینئر پائلٹ ویمل کمار نے دم توڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ پلٹن ٹریننگ کمپنی کا تھا اور حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔  لوگوں کو زوردار دھماکہ کی آواز سنائی دی اور طیارے کا ملبہ چاروں طرف بکھر گیا۔

  ہلاک ہونے والے پائلٹ کیپٹن ویمل کمار کی عمر 54 سال تھی اور وہ بہار کے شہر پٹنہ کے رہائشی تھے۔

مزیدخبریں