لاہور: آج پھل اور سبزیوں کا سرکاری ریٹ کیا ہے؟

آج پھل اور سبزیوں کا سرکاری ریٹ کیا ہے؟
کیپشن: What is the official rate of fruits and vegetables today?(file photo)

سدھیر چودھری: آج پھل اور سبزیوں کا سرکاری ریٹ کیا ہے؟ مارکیٹ کمیٹی کی لسٹ کے مطابق 9 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کیے جانے لگیں۔  پیاز     سرکاری ریٹ لسٹ میں   قیمت  210روپے کلومقرر جبکہ درجہ اول خشک پیاز کی فروخت  230  روپے کلو تک ہورہی ہے۔ 

ٹماٹر کی سرکاری قیمت 60 روپے کلو مقرر ،تاہم  درجہ اول  ٹماٹرکی  فروخت   80   روپے فی کلو تک جاری ہے۔

لہسن چائنہ  15 روپے مہنگا ہونے کے بعد سرکاری قیمت 310 روپے کلو مقرر ، فروخت 400  روپے فی کلو تک جاری ہے۔ 

ادرک کی  سرکاری قیمت  355 روپے کلو مقرر کردی گئیـ مارکیٹ میں فروخت 420  روپے کلو تک جاری ہے۔ 

سبز مرچ  کی سرکاری قیمت   100 روپے کلو جبکہ فروخت  130 روپے  فی کلو ہے۔ 

لیموں چائنہ کی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت  65  روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں دیسی لیموں  100   روپے کلو تک بکنے لگے۔

ٹینڈے فارمی سرکاری قیمت  58  روپے مارکیٹ میں فروخت  70 روپے کلو تک  ہونے لگی۔

آلو کچاچھلکا سرکاری  قیمت 32  روپے کلو مقرر تاہم  درجہ اول کے آلو کی فروخت   50 روپے فی کلو تک جاری ہے۔ 

میتھی  کی سرکاری قیمت  4 روپے بڑھاکر   64 روپے کلو مقرر کی گئی ،فروخت  80  روپے فی کلو تک ہے۔ 

بینگن   1  روپے مہنگا کرکے سرکاری قیمت  64 روپے کلو مقرر اور فروخت 80   روپے فی کلو تک ہے۔

کھیرا 3 روپے مہنگا کرکے  سرکاری قیمت   53 روپے مقرر  کی گئی جبکہ فروخت  70  روپے فی کلو میں ہورہی ہے۔

کریلے  5 روپے مہنگے، سرکاری ریٹ 130 روپے مقرر تاہم مارکیٹ میں فروخت 170 روپے فی کلو جاری ہے۔ 

پالک دیسی کی سرکاری  قیمت  40 روپے فی کلومقرر جبکہ فروخت 60 روپے فی کلو میں جاری ہے۔ 

بند گوبھی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد قیمت 30 روپے مقرر تاہم فروخت 50 روپے میں جاری ہے۔ 

پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 40 روپے جبکہ فروخت 60 روپے فی کلو میں جاری ہے۔ 

شلجم کی قیمت میں 3 روپے کے اضافے سے سرکاری قیمت 28 روپے کلو جبکہ فروخت 40 روپے کلو میں جاری ہے۔ 

شملہ مرچ کی سرکاری قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 76 روپے ہوگئی جبکہ مارکیٹ میں فروخت 100 روپے تک جاری ہے۔ 

اروی  کی سرکاری قیمت  100  روپے کلو مقرر  ،  فروخت   160    روپے فی کلو تک ہورہی ہے۔ 

مٹر  4 روپے مہنگے کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں    74 روپے کلو مقرر کی گئی جبکہ  فروخت  100  روپے فی کلوتک ہے۔ 

گاجر چائنہ سرکاری قیمت 68 روپے کلو مقرر جبکہ فروخت 100  روپے فی کلو تک ہے۔ 

دوسری جانب سرکاری ریٹ لسٹ میں آج 3 پھل بھی مہنگے ہوئے ہیں۔ پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں۔ 

سیب کالاکلو 5  روپے مہنگاکرکے  سرکاری قیمت   255   روپے کلو مقرر  تاہم درجہ اول  سیب کی فروخت   350   کلو تک ہونے لگے۔

کیلا  درجہ اول   سرکاری ریٹ لسٹ میں  100 روپے درجن مقرر ، درجہ اول کے کیلے کی فروخت  140  روپے   فی درجن تک  ہورہی ہے۔ کیلا  درجہ دوم   1 روپے مہنگا کرکے سرکاری قیمت  68 روپے فی درجن مقرر، فروخت  100 روپےفی درجن میں ہورہی ہے۔ 

پپیتا سرکاری  ریٹ لسٹ میں  205 روپے فی کلو مقرر  کیا گیا تاہم مارکیٹ میں فروخت 270  روپے  تک ہورہا ہے۔ 

کھجورایرانی سرکاری قیمت  340  روپے کلو مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں فروخت 410  روپے کلو تک ہونے لگی۔ 

مسمی سرکاری ریٹ لسٹ میں  125   روپے درجن مقرر  لیکن مارکیٹ میں 250 روپے درجن تک بکنے لگی۔

کینو 5 روپے مہنگےکرکے   سرکاری ریٹ لسٹ میں 125  روپے درجن  لیکن  اوپن مارکیٹ میں  فروخت  250 روپے درجن تک ہورہے ہیں۔ 

امرود سرکاری ریٹ لسٹ میں  68 روپے کلو مقرر  کیا گیا تاہم مارکیٹ میں امرود کی فروخت 100 روپے کلو تک ہورہی ہے۔