ایک نیوز : ہیکرز کی جانب سے 20 کروڑ سے زائد ٹوئٹر صارفین کے ای میل ایڈریس چرا لئے گئے ۔ برائے فروخت ایک سائٹ پر دستیاب ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کا انکشاف اسرائیلی سائبرسکیورٹی مانیٹرنگ فرم ’ہڈسن راک‘ کے شریک بانی ایلون گال نے کیا انہوں نے لنکڈ اِن پر لکھا ہے کہ یہ خلاف ورزی بدقسمتی سے بہت ساری ہیکنگ، ٹارگٹ فشنگ اور ڈوکسنگ کا باعث بنے گی۔
ٹوئٹر نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جس کے بارے میں ایلون گال نے پہلی بار 24 دسمبر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا اور نہ ہی اس بارے میں پوچھ گچھ کا جواب دیا تھا۔یہ واضح نہیں کہ ٹوئٹر نے اس معاملے کی تحقیقات یا تدارک کے لیے کیا کارروائی کی ہے۔ دوسری طرف ہیکر فورم جہاں بدھ کو ڈیٹا شائع ہوا، کے سکرین شاٹس آن لائن گردش کر رہے ہیں۔
صارفین کو ان کے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کی اطلاع دینے والی سائٹ ’ہیو آئی بین پونڈ‘ کے تخلیق کار ٹرائے ہنٹ نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے ہیکر یا ہیکرز کی شناخت یا مقام کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ہیکنگ ایلون مسک کے پچھلے سال کمپنی کی ملکیت سنبھالنے سے پہلے 2021 کے اوائل میں ہوئی ہو۔