جنید صفدر اپنی اہلیہ کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے

Jan 06, 2023 | 11:37 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر اہلیہ عائشہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنید صفدر نے مستقل طور پر پاکستان میں آباد ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید صفدر کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں مستقل طور پر رہنے کے لئے آیاہوں میرا پاکستان کو دوبارہ چھوڑ کر جانے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔
سیاست میں حصہ لینے سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے جنید صفدر کا کہنا تھا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی میں اس مقصد کے لئے پاکستان آیا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میر ا پاکستان آنے کا مقصد والدہ اور خاندان کے افراد کی معاونت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ جنید صفدر پاکستان میں والدہ مریم نواز کی سیاست میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں