اے این ایف کی کارروائی، اسلام آباد سے 296 کلو منشیات برآمد

Jan 06, 2023 | 11:36 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: منشیات کے خلاف اے این ایف نے کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد سے 296 کلو  منشیات برآمد کر لی ہیں۔  

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد ٹی چوک جی ٹی روڈ پر کار سے 256 کلو 800 گرام چرس اور 39 کلو 600 گرام افیون برآمد کر لی ہے۔ جس میں ملوث خیبر اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

اے این ایف اور پنجاب رینجرز نے قصور میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لاہور کے رہائشی 2 ملزمان سے 2 کلو 900 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں