کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

Jan 06, 2023 | 11:26 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی کے علاقہ گلستان جوہر بلاک 17 میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خاتون کو جاں بحق کر دیا جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ لیڈی ایم ایل او جناح ہسپتال  نے جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو جسم کے مختلف حصوں پر دو گولیاں لگی۔جس میں سے مقتولہ کو ایک گولی گردن اور دوسری پسلی کے نیچے لگی۔ مقتولہ ثنا کو قریب سے دو گولیاں ماری گئیں تھی۔

مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔  پولیس نے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا۔ مقدمہ خاتون کے بھائی احسن طارق کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضع رہے کہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 میں گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی تھی ۔ جاں بحق خاتون کی شناخت ثنا زوجہ طارق کے نام سے ہوئی  اور واقعے کے فوراََ بعد ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی اور ایس پی گلشن جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ جس وقت ملزمان آئے خاتون کار میں بیٹھی تھی، خاتون کا موبائل فون لاپتا تھا۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ کار میں خاتون، ان کا بھائی اور ایک بچہ میڈیکل اسٹور پر آئے تھے،۔

مزیدخبریں