کراچی میں ڈاکو صحافی سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار

Jan 06, 2023 | 11:13 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی کے علاقہ گلشن میں سینیئر رپورٹر طحہ عبیدی کوڈاکوؤں نےلوٹ لیا۔ 

رپورٹ کے مطابق موتی محل کے پاس موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح ملزمان سابق سیکریٹری سی آر اے طحہ عبیدی سے آئی فون چھین کر فرار ہو گئے۔ طحہ عبیدی  کا کہنا ہے کہ چار موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ان سے موبائل فون چھینا۔ مسلح ملزمان جاتے جاتے 25 ہزار کیش بھی چھین کرلے گئے۔ تاحال کسی بھی افسر نے ان سے  رابطہ نہیں کیا ہے۔ طحہ عبیدی کا کہنا ہے کہ جس مقام پر واردات ہوئی سی سی ٹی وی لگا ہوا ہے،

مزیدخبریں