گرین ٹاؤن: ہیٹر کے باعث گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے

گرین ٹاؤن: ہیٹر کے باعث گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے

ایک نیوز: لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ گرین ٹاؤن کے میاں چوک میں واقع گھر میں آگ ہیٹر جلاتے وقت لگی اور پورے کمرے میں پھیل گئی جس کی وجہ سے 5 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 15 سالہ قدیر، 33 سالہ توصیف، 35 سالہ عرفان، 30 سالہ اسد اور 30 سالہ اویس شامل ہیں۔  متاثرین کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ٹیم  کی جانب سے  ایک گھنٹہ کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔