عمران لطیف: پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو اضافی ڈیوٹی پر بھیج دیا گیا۔ جس کی وجہ سے سکول کھلنے سے قبل ہی خالی ہوگئے۔ کلاسز کون لے گا؟ ایک ہی سوال سوچ کر سکول پرنسپلز کی حالت پتلی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مردم شماری کیلئے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں۔ جس کی وجہ سے سکول کھلنے سے قبل ہی خالی ہوگئے اور نصابی سرگرمیاں شروع ہونے سے قبل ہی رک گئیں۔
ذرائع کے مطابق ہزاروں اساتذہ کی مردم شماری پر ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہر سکول کے بیس اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے 7 جنوری سے اساتذہ مردم شماری کی ٹریننگ پر چلے جائیں گے۔ ٹریننگ کا سلسلہ 20 جنوری تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب کلاسز کون لے گا؟ سکول سربراہان اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگنے پر پریشان ہوگئے۔ سکول سربراہان نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سے کم اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے کی اپیل کردی۔
ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیوٹیاں لگانا حکومتی اداروں کا کام ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیوٹیاں ختم نہیں کرسکتی۔