ایک نیوز: عارف والا میں سگریٹ لینے آئے ڈاکو دوکاندار سے اسلحہ کی نوک پر 1 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
رپورٹ کے مطابق عارف والا کے تھانہ صدر کے علاقے میں 75 ای بی میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈاکو سگریٹ لینے کے بہانے کریانہ سٹور پر آئے اور اسلحہ تان کر دوکاندار کو لوٹ لیا۔ ڈاکو کریانہ سٹور سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔