ایک نیوز: ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کی نہج پر ہے، کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا اور ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں۔
ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اس وقت پاکستان بقاء کے مسئلے سے دوچارہے اور الیکشن ہی اس مسئلے کا حل ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.6 ارب ڈالر سے کم رہ گئے ہیں۔
پاکستان دیوالیہ ہونے کی نہج پر ہے.. کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا اور ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں. اس وقت پاکستان بقاء کے مسئلے سے دوچار ہے اور الیکشن ہی اس مسئلے کا حل ہیں
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 6, 2023
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وزیر دفاع نہایت بے شرمی سے میڈیا پر آ کر کہہ رہے ہیں کہ ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا، اس سیالکوٹی رنگ باز نے پہلے دھاندلی سے الیکشن جیتا اور اب اس کا دماغی توازن بھی بگڑ گیا ہے اور الٹ پلٹ بیانات دے رہا ہے۔