ایک نیوز: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کا کیس جان پکڑ گیا ہے، سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈیننس اور اوورسیز ووٹ پر بھی عنقریب فیصلہ دے گی۔
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کے بجائے شریف برادران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہیدکاکیس جان پکڑگیاہےسپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈینس اوراورسیزووٹ پربھی عنقریب فیصلہ دےگی عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرےگاورنہ اپنےممبراسمبلیوں سےنکال لےگاحکمران اپنےفارن اکاونٹ قومی سلامتی کی خاطرپاکستان واپس لائیں آج3بجےلال حویلی میں خطاب کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 6, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 جنوری سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا جنہوں نے فالودے اور پاپڑ والوں کے نام سے لوٹا اب وہ سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہیدکاکیس جان پکڑاگیاہے،سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈینس اوراورسیزووٹ پربھی عنقریب فیصلہ دےگی، عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرےگا ورنہ اپنےممبراسمبلیوں سےنکال لےگاحکمران اپنےفارن اکاؤنٹ قومی سلامتی کی خاطرپاکستان واپس لائیں آج3بجےلال حویلی میں خطاب کروں گا۔