شہزادہ ہیری کا افغانستان میں 25 افراد کو ہلاک کرنے کا انکشاف

شہزادہ ہیری کا افغانستان میں 25 افراد کو ہلاک کرنے کا انکشاف
کیپشن: Prince Harry revealed that 25 people were killed in Afghanistan(file photo)

ایک نیوز: برطانوی شہزادے ہیری 25 افراد کے ہتھیارے نکلے۔ برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی آنے والی سوانح عمری میں افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں کا انکشاف کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اپنی آنے والی سوانح عمری میں شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے افغانستان میں دوران ڈیوٹی 6 فضائی مشن کیے، ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔

شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں بطور اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔

انہوں نے لکھا کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخرہے نہ ہی شرمندگی، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔

ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 نوری کوشائع ہو رہی ہے۔