ایک نیوز :اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبرعادل راجہ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کےخلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنےکا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
View this post on Instagram
درخواست میں اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کے وقار کو مجروح کیا۔
اداکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہتک آمیز مواد ہٹانےکیلئے ایف آئی اے، پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کبریٰ خان نے انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’میں شروع میں خاموش رہی کیوں کہ ایک فیک ویڈیو میرے وجود کو نہیں مٹاسکتی لیکن بس اب بہت ہوگیا ہے، آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص مجھ پر بیٹھے بٹھائے انگلیاں اٹھائے گا اور میں چپ بیٹھوں گی تو آپ کی سوچ ہے لہٰذا مسٹر عادل راجا جب آپ کسی انسان پر الزام لگائیں تو پہلے آپ کے پاس ثبوت ہونا چاہیے‘۔
دوسری جانب یوٹیوبر عادل راجہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک سے محروم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف پے درپے درج ہونے والی شکایات کی وجہ سے ٹوئٹر نے بلیو ٹک ختم کردیا ہے۔