ایک نیوز :وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بیرسٹر محمد علی سیف کا ردعمل بھی سامنے آگیا،معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ یہ کئی سال پرانا اور مردہ کیس ہے، اچانک سی ڈی اےکو کیس یاد آگیا اور وارنٹ جاری کردیا۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقدمے پر کارروائی سے متعلق مجھے کبھی مطلع نہیں کیا گیا، میرےوکلاء قانونی طورپراس کیس کو دیکھیں گے۔
خیال رہے کہ وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کے سینیئر اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے جاری کیے ہیں۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) قوانین کی خلاف ورزی پر طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
بیرسٹرسیف پر مارگلہ کی پہاڑیوں پر توڑ پھوڑ کرکےقدرتی حسن تباہ کرنےکاالزام ہے۔ بیرسٹرمحمدعلی سیف کےخلاف 2018 سےمقدمہ زیرسماعت ہے۔