تفصیلات کے مطابق لاہور میں حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں پر فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 4 بہنیں لاپتہ ہوگئی تھیں جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا تھا .
پولیس کے مطابق شہر بھر کی ناکہ بندی کردی گئی تھی ،بچیوں میں 14سالہ مباہل،10سالہ ماہ نور،8سالہ ماہین اور 2 سالہ مہراب شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق بچیاں والدین سے ناراض ہوکر محلے دار کے گھر چلی گئیں تھیں جبکہ خبر چلنے کے بعد محلے دار بچیوں کو واپس گھرلے آیا اور بچیوں کے والدین کا آپس میں جھگڑا رہتاہے۔