وزیراعلیٰ پنجاب کی ملازمتوں کے امیدواروں کیلئے عمر میں خصوصی رعایت کا اعلان

Jan 06, 2022 | 11:07 AM

admin
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا سناتے ہوئے پی ایم ایس امتحان اور ملازمتوں کے امیدواروں کیلئے عمر میں خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ اور مستقبل ہیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے پروانشل مینجمنٹ سروسز کے امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اب عمر میں 2سال کی رعایت ملے گی اوریہ رعایت ملنے پر ہزاروں نوجوانوں اور ملازمین کو پی ایم ایس کے امتحان میں حصہ لینے کا موقع ملے گا ۔
نوجوانوں کے لئے ایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ تک لے جا رہے ہیں، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دیں گے، پنجاب کی تاریخ میں 740 ارب روپے کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دینے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے۔
گراس روٹ لیول پر ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، عوام کی بہتری کے لئے حکومت پوری طرح یکسو اور متحرک ہے، چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔
اس حوالے سے پنجاب کابینہ سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔
مزیدخبریں