وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ 7 جنوری سے باقاعدہ تدریسی عمل کا آغاز ہوگا،ہفتہ،اتوار اورپیر کے لئے تین چھٹیوں کا فارمولہ برقرار رہے گا۔
خیال رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گزشتہ سال 17 دسمبر کو موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ چھٹیاں 23 دسمبر سے شروع ہوکر 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ سردیوں کی چھٹیوں سے قبل دنیا بھر میں آئی ہوئی مہلک وبا کورونا وائرس نے بھی پاکستان میں کافی نقصان پہنچایا تھا جس کے باعث تعلیمی ادارے بھی متاثر ہوئے تھے،گزشتہ تقریباً دو سال کے دوران متعدد بار تعلیمی اداروں کو اس وجہ سے بند کیا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا تھا۔