عثمان مختار رشتہ کروانے میں انٹرنیٹ سےبھی زیادہ تیز نکل آئے

عثمان مختار رشتہ کروانے میں انٹرنیٹ سےبھی زیادہ تیز نکل آئے
کیپشن: Usman Mukhtar came out faster than the internet in making a relationship

 ویب ڈیسک:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ کسی اور وجہ سے چرچوں میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان مختار کے چرچوں کی وجہ یہ ہے کہ وہ جس ڈرامے میں کام کرتے ہیں، اس ڈرامے میں کام کرنے والی ساتھی اداکارہ کی شادی جلد ہوجاتی ہے،اسے عثمان مختار کی خوش بختی کہیں یا پھر کچھ اور لیکن یہ حقیقت ہے کہ عثمان مختار کی وجہ سے کئی جوڑیاں بنی ہیں۔

گزشتہ روز ماورا حسین کی امیر گیلانی کے ساتھ شادی نے بھی عثمان مختار کو خبروں میں نمایاں کردیا کیونکہ وہ گزشتہ سال ڈرامہ ’جفا‘ میں ماورا حسین کےساتھ کام کرچکے تھے اور پھر اگلے سال ہی ماورا حسین کے دولہے کے سہرے کے پھول کھل اٹھے۔

عثمان مختار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر دلچسپ ردعمل دیا اور اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سنجیدہ نظر آرہے ہیں لیکن تصویر کا کیپشن پڑھ کر صارفین بری طرح ہنس پڑے۔

عثمان مختار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ تو بس ایک نظر میں ہی انٹرنیٹ سے بھی تیز رفتار جوڑیاں بنانے کا کام کررہے ہیں ، اکیلے ہی رشتہ بنانے والی سیب سائٹس سے زیادہ کام کررہا ہوں۔

عثمان مختار نے خود پر بیتی صورتحال کو اتنی شگفتی سے بیان کیا کہ مداح بھی مزاحیہ کمنٹ کرنے پر مجبور ہوگئے، کچھ مداح جن کی شادی نہیں ہورہی تھیں انہوں نے عثمان مختار سے ریکوسٹ کی کہ وہ بھی انہیں اپنے ساتھ ڈرامے میں کاسٹ کرلیں تاکہ ان کی بھی شادی ہوجائے۔