امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا دوبارہ اعلان

Feb 06, 2025 | 18:41 PM

ایک نیوز: امریکی صدر کا ٹروتھ سوشل پر پیغام ، ڈونلڈ ٹرمپ  نے  غزہ پر قبضہ کرنے کا دوبارہ اعلان کردیا۔  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  اسرائیل جنگ کے اختتام پر غزہ کی پٹی کو امریکہ کے حوالے کر دے گا، فلسطینی خطے میں نئے ، جدید گھروں کے ساتھ کہیں زیادہ محفوظ ہو   جائیں گے ، فلسطینیوں کو درحقیقت خوش، محفوظ اور آزاد رہنے کا موقع ملے گا۔   

ڈونلڈٹرمپ نے کہا امریکا پوری دنیا کی عظیم ترقیاتی ٹیموں کے ساتھ مل کام کر رہا ہے، آہستہ آہستہ اور احتیاط سے غزہ کی پٹی کی تعمیر شروع کی جائے گی،غزہ کی پٹی اپنی نوعیت کی سب سے شاندار آبادیوں میں سے ایک بن  جائےگی ، اس کام کے لیے امریکا کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں،اس سے خطے میں استحکام آئے گا۔   

مزیدخبریں