ایک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ایک ہزار 634پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈرڈانڈیکس 1ہزار 634 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 435 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،101 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 286 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
بازار میں 59 کروڑ 89 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 25 ارب 62 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 112،234 جبکہ کم ترین سطح 109،405 پوائنٹس رہی ۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 19پیسے مہنگا ہوا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278روپے 96پیسے سے بڑھ کر 279روپے 15پیسے پر بند ہوا۔